Font by Mehr Nastaliq Web

کرم کے آشیانے کی کیا بات ہے

احمد علی حاکمؔ

کرم کے آشیانے کی کیا بات ہے

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    کرم کے آشیانے کی کیا بات ہے

    آپ کے آستانے کی کیا بات ہے

    فاطمہ علی اور حسین و حسن

    مصطفیٰ کے گھرانے کی کیا بات ہے

    کتنے نانے بھی ہیں اور نواسے بھی ہیں

    ابنِ حیدر کے نانے کی کیا بات ہے

    ایک گھر جو ملے شہرِ سرکار میں

    پھر تو ایسے ٹھکانے کی کیا با ت ہے

    وقتِ آخر بھی ہو اور وہ ہوں سامنے

    اے قضا تیرے آنے کی کیا بات ہے

    چڑھ کے نیزے پہ جیسے پڑھا آپ نے

    ایسے قرآں سنانے کی کیا بات ہے

    پھول میں مسکراہٹ ہے اپنی جگہ

    آپ کے مسکرانے کی کیا بات ہے

    ساتھ ہے قبر میں بھی صدیق و عم

    مصطفیٰ کے یارانے کی کیا بات ہے

    تک کے بولے نکیرین حاکمؔ مجھے

    مصطفیٰ کے دیوانے کی کیا بات ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے