کہیا نبی حسین ہر پل ہماری نظروں میں شان رکھنا
کہیا نبی حسین ہر پل ہماری نظروں میں شان رکھنا
جو تم نے ہم کو زبان دی ہے تو پھر یہ پاسِ زبان رکھنا
سنوں گا آ کے تیری تلاوت قرآن پڑھنا تو ایسے پڑھنا
کہ چاہے سر بھی جدا ہو تن سے زباں پہ پھر بھی قرآن رکھنا
جو وقت آئے حسین تجھ پر تو پھر بھی عطا میں کمی نہ کرنا
نہ گھر میں رکھنا چھپا کے اصغر نہ پاس اکبر جوان رکھنا
یہ نانا تیرا حسین تجھ سے یہ کہنے آیا کربلا میں
یہ دین میرا میری شریعت تیرے حوا لے دھیان رکھنا
حسین میری محبتوں کا صلہ ہے اتنا کہ بعد میرے
جو مانگے حق تجھ سے جان تیری تو پھر بچا کے نہ جان رکھنا
تا قیامت میرے سخی کا رہے گا زندہ یہ نام حاکمؔ
اے دنیا والو جو کررہا ہوں یہ یاد میرا اعلان رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.