Font by Mehr Nastaliq Web

اے قضا ٹھہر جا ان سے کر لوں ذرا اک حسیں گفتگو آخری آخری

احمد علی حاکمؔ

اے قضا ٹھہر جا ان سے کر لوں ذرا اک حسیں گفتگو آخری آخری

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    اے قضا ٹھہر جا ان سے کر لوں ذرا اک حسیں گفتگو آخری آخری

    اور کوئی تمنا نہیں باخدا ہے یہی آرزو آخری آخری

    آنسوؤں کی جو رت ہے بدل جائے گی جان آرام سے پھر نکل جائے گی

    پوچھ لیں گر ذرا حا ل نازک میرا بیٹھ کر روبرو آخری آخری

    میرے گھر میں وہ جس وقت آ جائیں گے ان کے دامن سے پل بھر لپٹ جائیں گے

    سامنے ان کے نینوں کو کروائیں گے آنسوؤں سے وضو آخری آخری

    میری حالت بظاہر تو کمزور ہے ان کے غم سے بندھی سانس کی ڈور ہے

    پہنچ جاؤں فقط ان کے قدموں تلک ہے یہی جستجو آخری آخری

    اس سے پہلے کہ اٹھ کر چلے جائیں وہ قصۂ غم مکمل نہ سن پائیں وہ

    ہوش کر بے خبر وقت ہے مختصر بول دے لفظ تو آخری آخری

    ان کی بستی میں لے چل مجھے چارہ گر دیکھنی ہیں وہ گلیاں فقط اک نظر

    چاہتی ہے نگاہ ان کی ہو بارگاہ پیش کردوں سلام آخری آخری

    رات ڈھلتے ہی یہ نبض رک جائے گی ٹوٹ کر شاخ سانسوں کی جھک جائے گی

    ایسے لگتا ہے اب تو حاکمؔ مجھے ہوگی صبح و نمو آخری آخری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے