سرکار کے جس دل میں بسے غم نہیں ہوتے
سرکار کے جس دل میں بسے غم نہیں ہوتے
اس دل کے کبھی رنج و الم کم نہیں ہوتے
جس لمحے تیری یاد ہمیں آتی ہے آقا
اس لمحہ یہ ہوتا ہے کہ پھر ہم نہیں ہوتے
دن رات خطاؤں پہ خطا کرتا ہوں لیکن
وہ پھر بھی میری ذات سے برہم نہیں ہوتے
سرکار کا روضہ ہے یہ دربارِ نبی ہے
جبریل سے بھی اونچے یہاں دم نہیں ہوتے
ڈالیں نہ جو گردن میں سرکار کا پٹکا
محکوم تو ہوتے ہیں وہ حاکمؔ نہیں ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.