کربلا والوں کا غم یاد آیا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
کربلا والوں کا غم یاد آیا
ہر ستم گر کا ستم یاد آیا
جب چلی بنتِ علی کوفہ میں
مجھ کو زہرا کا بھرم یاد آیا
سن کےآوازِ اذاں خیموں میں
مجھ کو وہ صحنِ حرم یاد آیا
حر کو سینے سے لگایا تو مجھے
پاک حیدر کا کرم یاد آیا
دیکھ کر شکلِ علی اکبر کو
نقشۂ شاہِ امم یاد آیا
سوئے مقتل جو اٹھا پہلی دفعہ
تیرا شبیر قدم یاد آیا
ارضِ کربل پہ علی اصغر کا
کیسے نکلا تھا وہ دم یاد آیا
اپنا غم بھول گیا اے حاکمؔ
ان کا جب رنج و الم یاد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.