زلفِ سرکار سے جب چہرہ نکلتا ہوگا
زلفِ سرکار سے جب چہرہ نکلتا ہوگا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہوگا
اے حلیمہ یہ بتا تو نے تو دیکھا ہوگا
کیسے تجھ سے میرا محبوب لپٹتا ہوگا
راز چندا کے حسیں ہونے کا اب سمجھا ہوں
خاکِ نعلین کو چہرے پہ یہ ملتا ہوگا
مجھ کو معلوم ہے طیبہ سے جدائی کا اثر
شام کو شمس بھی روتے ہوئے ڈھلتا ہوگا
کتنی خوش بخت ہے طیبہ کی وہ گلیاں یارو
جن میں بن ٹھن کے مرا محبوب نکلتا ہوگا
اس دل کو ٹھیس نہ پہنچے گی کبھی اے حاکمؔ
یاد محبوب میں ہر پل جو دھڑکتا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.