سخا معجزہ ہے عطا معجزہ ہے
سخا معجزہ ہے عطا معجزہ ہے
محمد کی ہر اک ادا معجزہ ہے
سبھی انبیا معجزے لے کے آئے
مگر مصطفیٰ سر تا پا معجزہ ہے
نبی معجزہ ہے یہ مت بحث چھیڑو
نبی کا تو ہر اک گدا معجزہ ہے
سویرا جہاں میں پھیلایا جس نے
رخِ والضحیٰ کی ضیا معجزہ ہے
وہ جس میں چھپا یا تھا آلِ نبی کو
مرے آقا کی وہ ردا معجزہ ہے
تکلم تو حاکمؔ ہے پھر بھی تکلم
ان کا تو بس دیکھنا معجزہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.