ہو دعا میں ہماری اثر مصطفیٰ
ہو دعا میں ہماری اثر مصطفیٰ
’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘
اپنی قربت میں مجھ کو بلا لیجیے
حشر کے دن مجھے دیکھ کر مصطفیٰ
غم کے بادل ہیں سایۂ فگن آج تک
حال روشن ہے سب آپ پر مصطفیٰ
آپ کے عشق میں جان جس نے بھی دی
بخشا جائے گا وہ بے خطر مصطفیٰ
منتشر زندگانی کا شیرازہ ہے
مجھ کو مل جائے غم سے مفر مصطفیٰ
حالِ دل عرض میں آپ سے کیا کروں
دیکھ لیجیے مری چشمِ تر مصطفیٰ
ہوگا بیحسؔ نہ محروم لطف و کرم
دونوں عالم سے ہیں با خبر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.