پڑھ کے بسم اللہ الحمدللہ پڑھ
دلچسپ معلومات
سکندر شاد قوال کی آواز میں حمد۔
پڑھ کے بسم اللہ الحمدللہ پڑھ
صاف قرآن میں ہے دیکھ لکھا ہوا
شکرِ رب کر ادا تو ہر اک سانس میں
تیرا رتبہ فرشتوں سے اعلیٰ ہوا
اس کو قدرت اسی کی ہے یہ مصلحت
ابنِ آدم کو ہی بخشی ہیں دو صفت
ربِّ ارنی کہا طور سرمہ ہوا
قم باذنی کہا مردہ زندہ ہوا
بس ذرا غور اس بات پر کر بشر
مستقل قبر بھی تو نہیں تیرا گھر
کس کا مالک تو کیا ملکیت ہے تری
پاس کیا تھا ترے جب تو پیدا ہوا
میرے مولا تو بیشک ہے نکتہ نواز
تیری رحمت پہ ہی ناز کرتا ہے نازؔ
صدقۂ مصطفیٰ بخش دینا مجھے
ہوں سراپا گنا ہوں میں ڈوبا ہوا
- کتاب : Sikandar Shad Qawwal, Part 1 (Pg. 2)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.