دل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا
دل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا
احمد ندیم قاسمی
MORE BYاحمد ندیم قاسمی
دل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا
تو مرا اول تو مرا آخر تو مرا ملجا تو مرا ماویٰ
بعد خدا اک تو ہی سہارا گھر گیا میں تنہا بے چارا
چار طرف تاریخ کا جنگل تاک میں اپنے گھات میں اعدا
کتنے صحیفے میں نے کھنگالے نصف اندھیرے نصف اجالے
تو ہی حقیقت تو ہی صداقت باقی سب کچھ صرف ہیولیٰ
یوں تو ہزار سیانے آئے روح کا دشت بسانے آئے
تیری گھٹا صحراؤں پہ امڈی ابر ان کا دریاؤں پہ برسا
بت خانے حیران کھڑے ہیں بت تیرے قدموں میں پڑے ہیں
تیرے جمال کی زد میں آکر کیسا کیسا پتھر ٹوٹا
تو نے دیا مفہوم نمو کو تو نے حیات کو معنی بخشے
تیرا وجود اثبات خدا کا تو جو نہ ہوتا کچھ بھی نہ ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.