میں کہ بے_وقعت_و_بے_مایا ہوں
میں کہ بے وقعت و بے مایا ہوں
تیری محفل میں چلا آیا ہوں
آج ہوں میں تیرا دہلیز نشیں
آج کا میں عرش کا ہم سایہ ہوں
چند پل ہوں تیری قربت میں کٹے
جیسے اک عمر گزار آیا ہوں
جب بھی میں ارض مدینہ پہ چلا
دل ہی دل میں بہت اترایا ہوں
تیرا پیکر ہے کہ اک حالہ نور
جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں
کتنی ٹھنڈی ہے تیرے شہر کی دھوپ
خود کو اکسیر بنا لایا ہوں
یہ کہیں خامیٔ ایمان ہی نہ ہو
میں مدینہ سے پلٹ آیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.