Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بندۂ قادر کا قادر بھی ہے عبدالقادر

احمد رضا خاں

بندۂ قادر کا قادر بھی ہے عبدالقادر

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    بندۂ قادر کا قادر بھی ہے عبدالقادر

    سرِّ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبدالقادر

    مفتی شرع بھی ہے قاضیٔ ملت بھی ہے

    علم اسرار سے ماہر بھی ہے عبدالقادر

    منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے

    مہرعرفاں کا منور بھی ہےعبدالقادر

    قطب ابدال بھی ہے محورِ ارشاد بھی ہے

    مرکزدائرۂ سر بھی ہے عبدالقادر

    سلکِ عرفاں کی ضیا ہے یہی درمختار

    فخرِ اشباہ ونظائر بھی ہے عبدالقادر

    اس کے فرمان ہیں سب شارح حکم شارع

    مظہر ناہی و آمر بھی ہے عبدالقادر

    ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے

    کارِ عالم کا مدبر بھی ہے عبدالقادر

    رشکِ بلبل ہے رضاؔ لالۂ صد داغ بھی ہے

    آپ کا واصف و ذاکر بھی ہے عبدالقادر

    مأخذ :
    • کتاب : حدائقِ بخشش (Pg. 25)
    • Author : اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے