بندۂ_قادر کا قادر بھی ہے عبد_القادر
بندۂ قادر کا قادر بھی ہے عبد القادر
سر باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبد القادر
مفتیٔ شرع بھی ہے قاضی ملت بھی ہے
علم اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر
منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے
مہر عرفاں کا منور بھی ہے عبد القادر
قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے
مرکز دائرۂ سر بھی ہے عبد القادر
سلک عرفاں کی ضیا ہے یہی در مختار
فخر اشباہ و نظائر بھی ہے عبد القادر
اس کے فرمان ہیں سب شارح حکم شارع
مظہر ناہی و آمر بھی ہے عبد القادر
ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے
کار عالم کا مدبر بھی ہے عبد القادر
رشک بلبل ہے رضاؔ لالۂ صد داغ بھی ہے
آپ کا واصف و ذاکر بھی ہے عبد القادر
- کتاب : حدائقِ بخشش (Pg. 25)
- Author : اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.