Font by Mehr Nastaliq Web

رخ دن ہے یا مہر سما یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

احمد رضا خاں

رخ دن ہے یا مہر سما یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    رخ دن ہے یا مہر سما یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    شبِ زلف یا مشکِ ختا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    ممکن میں یہ قدرت کہاں واجب میں عبدیت کہاں

    حیراں ہو یہ بھی ہے خطا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    حق یہ کہ ہیں عبد الہٰ اور عالم امکاں کے شاہ

    برزخ ہیں وہ سر خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    خورشید تھا کس زور پہ کیا بڑھ کے چمکا تھا قمر

    بے پردہ جب وہ رخ ہوا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    ڈر تھا کہ عصیاں کی سزا اب ہوگی یا روز جزا

    دی ان کی رحمت نے صدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    کوئی ہے نازاں زہد پر یا حسن تو بہ ہے سپر

    یاں ہے فقط تیری عطا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    دن لہو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے

    شرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    ہے بلبل رنگیں رضاؔ یا طوطیٔ نغمہ سرا

    حق یہ کہ واصف ہے ترا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 105)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے