جن کا لقب ہے مصطفیٰ صلِ علیٰ محمدٍ
جن کا لقب ہے مصطفیٰ صلِ علیٰ محمدٍ
ان سے ہمیں خدا ملا صلِ علیٰ محمدٍ
روح الامیں تو تھک گئے اور وہ عرش تک گئے
عرشِ بریں پکار اٹھا صلِ علیٰ محمدٍ
خلدِ بریں میں ہر جگہ نامِ شہِ انام ہے
خلد ہے مِلک آپ کا صلِ علیٰ محمدٍ
دھوم ہے ان کی چار سو ذکر ہے ان کا کوبکو
مظہرِ ذاتِ کبریا صلِ علیٰ محمدٍ
جو ہو مریضِ لادوا یا کسی غم میں مبتلا
صبح و مسا پڑھے سدا صلِ علیٰ محمدٍ
مشکلیں ان کی حل ہوئیں قسمتیں ان کی کھل گئیں
ورد جنہوں نے کر لیا صلِ علیٰ محمدٍ
شدتِ جاں کنی ہو جب نزع کی جب ہو کشمکش
وردِ زباں ہو یا خدا صلِ علیٰ محمدٍ
قبر میں جب فرشتے آئیں شکل خدا نما دکھائیں
پڑھتا اٹھوں میں یا خدا صلِ علیٰ محمدٍ
لاج گناہ گار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبی
بد ہے مگر ہے آپ کا صلِ علیٰ محمدٍ
حشر میں سالکِؔ حزیں تھام کے دامنِ نبی
عرض کرے یہ بر ملا صلِ علیٰ محمدٍ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.