صدقہ تم پر ہوں دل و جاں آمنہ
دلچسپ معلومات
منبقت در شان حضرت آمنہ (مکہ-سعودی عرب)
صدقہ تم پر ہوں دل و جاں آمنہ
تم نے بخشا ہم کو ایماں آمنہ
جو ملا جس کو ملا تم سے مِلا
دین و ایماں علم و عرفاں آمنہ
کل جہاں کی مائیں ہوں تم پر فدا
تم محمد کی بنیں ماں آمنہ
ابن مریم واقعی رب کے رسول
پر محمد کی بڑی شاں آمنہ
جس شکم میں مصطفیٰ ہوں جا گزیں
عرشِ اعظم سے ہے ذیشاں آمنہ
تم سے ایمان و امانت اور امن
تم سے فیضاں تم سے عرفاں آمنہ
آمنہ کے تین معنیٰ بالیقیں
باامانت امن و ایماں آمنہ
تم سے اللہ و محمد ہیں عیاں
نور ہدیٰ ہے تم میں پنہاں آمنہ
ہم ہیں مؤمن اور تم ایمان بخش
چشمۂ دیں تم سے رواں آمنہ
تیری تربت کا مجاور میں بنوں
پھر نکالوں دل کے ارماں آمنہ
مہبطِ قرآں نبی ہیں اور تم
ہو نبی کی محترم ماں آمنہ
ہے یہ سالکؔ آپ کے در کا فقیر
مانگتا ہے امن و ایماں آمنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.