Font by Mehr Nastaliq Web

زمانہ نے زمانہ میں سخی ایسا کہیں دیکھا

احمد یار خاں نعیمی

زمانہ نے زمانہ میں سخی ایسا کہیں دیکھا

احمد یار خاں نعیمی

MORE BYاحمد یار خاں نعیمی

    زمانہ نے زمانہ میں سخی ایسا کہیں دیکھا

    لبوں پر جس کے سائل نے نہیں آتے نہیں دیکھا

    مصیبت میں جو کام آئے گنہگاروں کو بخشائے

    وہ اک فخرِ رسل محبوبِ رب العالمیں دیکھا

    بنایا جس نے بگڑوں کو سنبھالا جس نے گرتوں کو

    وہ ہی حلالِ مشکل رحمت للعالمیں دیکھا

    وہ ہادی جس نے دنیا کو خدا والا بنا ڈالا

    دلوں کو جس نے چمکایا عرب کا مہ جبیں دیکھا

    بسے جو فرش پر اور عرش تک اس کی حکومت ہو

    وہ سلطانِ جہاں طیبہ کا اک ناقہ نشیں دیکھا

    وہ آقا جو کہ خود کھائے کھجوریں اور غلامو ں کو

    کھلائے نعمتیں دنیا کی کب ایسا کہیں دیکھا

    بھلا عالم سی شے مخفی رہے اس چشمِ حق بیں سے

    کہ جس نے خالقِ عالم کو بے شک بالیقیں دیکھا

    ہو لب پر امتی جس کے کہیں جب انبیا نفسی

    دوعالم نے اسے سالکؔ شفیع المذنبیں دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے