خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیں
دلچسپ معلومات
منبقت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)
خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیں
جملہ مرض کی دوا درد کے درمان ہیں
دستِ شہِ دوسرا جو کہ یداللہ تھا
ہاتھ بنا آپ کا آپ وہ ذیشان ہیں
نورِ دل و عین ہیں صاحبِ نورین ہیں
سب کے دل کے چین ہیں مؤمنوں کی جان ہیں
گلشنِ دین کی بہار مؤمنوں کے تاجدار
عزتِ ہر ذی وقار زینتِ ایمان ہیں
آپ ممدوحِ جہاں خلقِ خدا مدح خواں
کیا ہے اگر بدگماں چند بے ایمان ہیں
حق نے وہ رتبہ دیا تم غنی ہم سب گدا
کیا کہوں میں تم ہو کیا عقل و دل حیران ہیں
جو ہیں امامِ انام جس کے ہیں ہم سب غلام
مرجعِ ہر خاص و عام حضرتِ عثمان ہیں
بابِ سخا کھل گیا دیکھا جو یہ ماجرا
غازیانِ مصطفیٰ بے سر و سامان ہیں
تم غنی سالکؔ گدا اک نظر بہرِ خدا
آپ جہاں کے لیے رحمتِ رحمٰن ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.