خالقِ کل اے ربِ علیٰ
خالقِ کل اے ربِ علیٰ
شکر ترا کیوں کر ہو ادا
ہم کو وہ محبوب دیا
رتبہ جس کا سب سے سوا
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
کیوں خاموش ہو اہلِ صفا
ہے یہ وقت مسرت کا
یعنی آج ہوئے پیدا
شاہِ ہدیٰ محبوبِ خدا
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
قاسمِ نعمت آ پہنچے
مالکِ جنت آ پہنچے
والیِ امت آ پہنچے
رب کی رحمت آ پہنچے
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
جن کی خلیل دعا مانگیں
جن کی مسیح بشارت دیں
جن کی گواہی پتھر دیں
جن سے سب دکھ درد کہیں
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
آج تو رشکِ خلد بنا
حجرہ آمنہ بی بی کا
کعبہ بھی سجدے کو جھکا
حامیٔ کعبہ آ پہنچا
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
آمنہ بی کو مبارک ہو
اور حلیمہ دائی کو
ہم کو مبارک اور تم کو
شاہ کی ساری امت کو
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
منکر اور نکیر جب آئیں
من ربک کا چرچا لائیں
چہرۂ انور جب دکھلائیں
ہم اس طرح ان کو سنائیں
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
سالکِؔ خستہ کی آقا
پوری ہو ہر ایک دعا
جو اس محفل میں آیا
ہو اس پر بھی فضل ترا
لا الہ الا اللہ لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ امنا برسولِ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.