ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی
نبی کی شمع نورانی محی الدین جیلانی
علی کے لاڈلے نورِ نگاہِ حضرتِ زہرا
رسول اللہ کے جانی محی الدین جیلانی
لقب ہے قطبِ ربانی شرف محبوب سبحانی
ہے رخ قندیلِ نورانی محی الدین جیلانی
بلاداللہِ ملکی تحت حکمی سے ہوئی ثابت
جہاں میں تیری سلطانی محی الدین جیلانی
عزوم قاتل عندالقتالی شانِ عالی ہے
نہیں کوئی ترا ثانی محی الدین جیلانی
بجز تیرے شہِ بغداد کوئی اور کیا جانے
میرے دل کی پریشانی محی الدین جیلانی
فقیرِ قادری میں بادشاہِ قادری تم ہو
ہو دردِ دل کی درمانی محی الدین جیلانی
خوشی سے کر دو مثلِ ورد میرے غنچۂ دل کو
پئے سلطانِ سمنانی محی الدین جیلانی
تمہارا اک اشارہ ہو تو میرا کام بن جائے
رفع ہو ساری حیرانی محی الدین جیلانی
مدد کا وقت ہے مشکل کشائی کے لیے آؤ
ہے بحرِ غم میں طغیانی محی الدین جیلانی
غلامِ درگہِ والا ہے سالکؔ پھر کدھر جائے
سنانے رنجِ پنہانی محی الدین جیلانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.