ہمارے آقا ہمارے مولیٰ امامِ اعظم ابو حنیفہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابو حنیفہ (بغداد-عراق)
ہمارے آقا ہمارے مولیٰ امامِ اعظم ابو حنیفہ
ہمارے ملجا ہمارے ماویٰ امام اعظم ابو حنیفہ
زمانہ بھرنے زمانہ بھر میں بہت تجسس کیا ولیکن
ملا نہ کوئی امام تم سا امام اعظم ابو حنیفہ
سپہر علم و عمل کے سورج تم ہی ہو سب ہیں تمہارے تارے
تم ہی سے چمکا ہے جو بھی چمکا امام اعظم ابو حنیفہ
تمہارے آگے تمام عالم نہ کیوں کرے زانوئے ادب خم
کہ پیشوایانِ دیں نے مانا امام اعظم ابو حنیفہ
نہ کیوں کریں ناز اہل سنت کہ تم سے چمکا نصیبِ امت
سراجِ امت ملا جو تم سا امام اعظم ابو حنیفہ
خدا نے تجھ کو وہ دی ہے رفعت کہ تیرا منسوب بھی ہے مرفوع
تیری اضافت میں رفع پایا امام اعظم ابو حنیفہ
ہوا اولی الامر سے یہ ثابت کہ تیری طاعت ضروری واجب
خدا نے تم کو کیا ہمارا امام اعظم ابو حنیفہ
کسی کی آنکھوں کا تو ہے تارا کسی کے دل کا بنا سہارا
مگر کسی کے جگر میں آرا امام اعظم ابو حنیفہ
جو تیری تقلید شرک ہوتی محدثیں سارے ہوتے مشرک
بخاری و مسلم ابن ماجہ امام اعظم ابو حنیفہ
کہ جتنے فقہا محدثیں ہیں تمہارے حرمن سے خوشہ چیں ہیں
ہوں واسطے سے کہ بے وسیلہ امام اعظم ابو حنیفہ
سراج تو ہے بغیر تیرے جو کوئی سمجھے حدیث و قرآں
پھرے بھٹکتا نہ پائے رستہ امام اعظم ابو حنیفہ
خبر لے اے دستگیرِ امت ہے سالکِؔ بے خبر پہ شدت
وہ تیرا ہو کر پھرے بھٹکتا امام اعظم ابو حنیفہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.