ہے رتبہ اس لیے کونین میں عصمت کا عفت کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)
ہے رتبہ اس لیے کونین میں عصمت کا عفت کا
شرف حاصل ہے ان کو دامنِ زہرا سے نسبت کا
جو جانا خلد میں ہوپائے زہرہ سے لپٹ جاؤ
جسے کہتے ہیں جنت ملک ہے خاتون جنت کا
نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیں
بیاں کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعت کا
انہی کے ماہ پارے دو جہاں کے لاج والے ہیں
یہ ہی ہیں مجمع بحرین سر چشمہ ہدایت کا
رسول اللہ کی جیتی جاگتی تصویر کو دیکھا
کیا نظارہ جن آنکھوں نے تفسیرِ نبوت کا
بتول و فاطمہ زہرا لقب اس واسطے پایا
کہ دنیا میں رہیں اور دیں پتہ جنت کی نگہت کا
نبی کی لاڈلی بیوی ولی کی ماں شہیدوں کی
یہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت کا
تعالٰی اللہ اس سعد ین کے جوڑے کا کیا کہنا
کہ رحمت کی دلہن زہرا علی دولہا ولایت کا
وہ عترت جو کہ امت کے لیے قرآنِ ثانی ہے
نبی کا ہے چمن یعنی شجر اس پاک منبت کا
وہ چادر جس کا آنچل چاند سورج نے نہیں دیکھا
بنے گی حشر میں پردہ گنہگارانِ امت کا
اگر سالکؔ بھی یارب دعویٰ جنت کرے حق ہے
جو وہ زہرا کی ہے یہ بھی تو ہے خاتونِ جنت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.