نعیمِ دین و ملت ناصرِ شرعِ مبیں تم ہو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان مولانا نعیم الدین احمد (مرادآباد-اتر پردیش)
نعیمِ دین و ملت ناصرِ شرعِ مبیں تم ہو
معینِ اَہلِ سنت ناشرِ اَحکامِ دِیں تم ہو
لقب صدر الافاضل آپ نے پایا زمانہ میں
امامِ اہلِ سنت دین کے حبلِ متیں تم ہو
گزاری عمر ساری خدمتِ دینِ محمد میں
دل و جاں سے معینِ دینِ ختم المرسلیں تم ہو
تمہاری دید ہم سب خادِموں کی عید ہے آقا
قرارِ بے قراراں اور راحتِ قلبِ حزیں تم ہو
منور آپ سے ہے بزمِ ایمانی و ایقانی
سراجِ بزمِ عرفاں صاحبِ علم الیقیں تم ہو
نہ کیوں اہل زباں فخرالاماثل آپ کو مانیں
اماثل خاتمِ دیں اور خاتم کے نگیں تم ہو
ہوا گو ہے مخالف اور ہیں اعدائے دیں در پے
مگر کیا خوف ہو سالکؔ کو جب اس کے معیں تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.