بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عمر بن خطاب (مدینہ-سعودی عرب)
بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
چراغِ بزمِ عرفاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
نمایاں آپ کی ہر اک ادا سے شانِ فاروقی
خدا کی تیغِ براں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
رسول اللہ نے فاروق کو اللہ سے مانگا
عطائے ربِ سبحاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
چنا اس پاک نے دیں کے لیے اس پاک ستھرے کو
حبیبِ دین داراں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
حبیبِ حق ہیں طیب ان کے سب ساتھی بھی طاہر ہیں
چنیدہ بہرِ پاکاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
نہ کیوں وہ ذات چمکے جس نے دینِ پاک چمکایا
جہاں کے مہرِتاباں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
عمر عامر ہیں دیں کے حق تعالیٰ ان کا ناصر ہے
دلِ مؤمن کے تاباں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
رہے گا نام ان کا تا ابد کونین میں روشن
سپہرِ دیں پہ رخشاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
عمر کافی نبی کو حسبکَ اللہ سے یہ ثابت ہے
ہے شاہد جن پہ قرآں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
وہ عالم دبدبہ کا کانپتے ہیں قیصر و کسریٰ
ہے جن سے دین کی شاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
خزانے روم و فارس کے لٹاتے ہیں مدینہ میں
فیوضِ حق کے باراں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
مگر اس حال میں دھو دھو کر اِک کرتا پہنتے ہیں
ہے تقویٰ جن پہ نازاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
پکارا ساریہ کو اک مہینہ کی مسافت سے
جسے ہر جا ہو یکساں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
ہیں دامادِ علی و نازنینِ حضرتِ زہرا
ہے سالکؔ جن پہ نازاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.