دل ہمارا مبتلائے غوث الاعظم ہو گیا
دل ہمارا مبتلائے غوث الاعظم ہو گیا
خاک ہو کر خاک پائے غوث الاعظم ہو گیا
محی دینِ مصطفیٰ کی دل میں پنہاں ہے شبیہ
آئینہ صورت نمائے غوث الاعظم ہو گیا
رشک حوروں کو مرے دل پر نہ آئے کس طرح
محو حسن دلربائے غوث الاعظم ہو گیا
پائے محبوبِ خدا چومے شبِ معراج میں
ختم یہ رتبہ برائے غوث الاعظم ہو گیا
آرزو ہے آستانے پر پہونچ جاؤں کہیں
سب کہیں مجھ کو گدائے غوث الاعظم ہو گیا
درگہِ حق سے ملا محبوبِ سبحانی خطاب
خود خدا محو لقائے غوث الاعظم ہو گیا
بے نیازی پر بھی ایسا پیار تھا اللہ کو
ناز بردارِ رضائے غوث الاعظم ہو گیا
حق تو یہ ہے وہ بھی اک محبوب ہے محبوب کا
جان و دل سے جو فدائے غوث الاعظم ہو گیا
سیدِ عالم کو تھا عالم میں جو فخرِ نسب
آفتابِ اجتبائے غوث الاعظم ہو گیا
نورِ عرفاں سے کوئی حصہ ملے احسانؔ کو
اے خدا وہ مبتلائے غوث الاعظم ہو گیا
- کتاب : Diwan-e-Ahsaan (Pg. 8)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.