اے ختم_رسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں
اے ختم رسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں
اے نور مجسم تیرے سوا محبوب خدا کا کوئی نہیں
اوصاف تو سب نے پائے ہیں پر حسن سراپا کوئی نہیں
آدم سے جناب عیسیٰ تک سرکار کے جیسا کوئی نہیں
یہ شان تمہاری ہے آقا تم عرش بریں پر پہنچے ہو
ذیشان نبی ہیں سب لیکن معراج کا دولہا کوئی نہیں
دل کس کو دکھائیں چیر کے ہم عصیاں کا مداوا کون کرے
اے رحمت عالم تیرے سوا دکھیوں کا مسیحا کوئی نہیں
خیرات محمدؐ سے پا کر اس ناز سے کہتے ہیں منگتے
دکھیوں پہ کرم کرنے والا سرکار سے اچھا کوئی نہیں
مالک ہیں وہ دونوں عالم کے ہر ذرہ منور ہے ان سے
تنویر مجسم سید کل آقا کے علاوہ کوئی نہیں
ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فناؔ کی لاج رہے
اے شافع محشر تیرے سوا بخشش کا وسیلہ کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.