اے مظہر_وحدت قبلۂ_دیں مولانا محمد فخرالدین
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولانا محمد فخرالدین
اے مظہر وحدت قبلۂ دیں مولانا محمد فخرالدین
عثمانیٔ سیرت شان معیں مولانا محمد فخرالدین
جب آپ کا ہی میں کہلایا پھر کس سے کہوں مقصد دل کا
جز آپ کے میرا کوئی نہیں مولانا محمد فخرالدین
جب روح ہو میری تن سے رواں اور ہووے وداع جسم و جاں
در آپ کا ہو اور میری جبیں مولانا محمد فخر الدین
ہوں سگ میں حافظؔ کے در کا عصیاں سے حبیب اب کیا کھٹکا
لے جام مبارک جلد کہیں مولانا محمد فخر الدین
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 177)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.