ایسا طالب نہیں ہے کوئی جیسا حق تعالیٰ ہے
ایسا طالب نہیں ہے کوئی جیسا حق تعالیٰ ہے
کوئی نہیں محبوب ایسا جیسا کملی والا ہے
طہٰ کا سرتاج سجا ہے دوش پہ کمبل کالا ہے
آنکھوں میں مازاغ کا کجلا آپ خدا نے ڈالا ہے
دنیا کہتی ہے یہ حلیمہ تو نے نبی کو پالا ہے
میں کہتا ہوں تجھے حلیمہ میرے نبی نے پالا ہے
اپنی بخشش اپنی بھلائی کا یہ کام نکالا ہے
اپنے نبی کے گن گاتے ہیں جب سے ہوش سنبھالا ہے
کون ہے جس نے پائی نہیں ہے عزت عظمت اس در سے
اس در کی تم بات نہ پوچھو وہ در سب سے اعلیٰ ہے
جگمگ جگمگ ذرہ ذرہ روشن تارہ تارہ ہے
آمنہ بی کے چاند کا صدقہ گھر گھر نور اجالا ہے
کوئی نہیں غم توڑ لے رشتہ مجھ سے نیازیؔ یہ دنیا
میرا والی میرا آقا شہر مدینہ والا ہے
- کتاب : کلیلاتِ نیازی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.