Font by Mehr Nastaliq Web

یہ اوج یہ شرف یہ فضیلت رسول کی

عیش الہ آبادی

یہ اوج یہ شرف یہ فضیلت رسول کی

عیش الہ آبادی

MORE BYعیش الہ آبادی

    یہ اوج یہ شرف یہ فضیلت رسول کی

    قربِ خدائے پاک ہے قربت رسول کی

    دل محو ہے ہمارا مدینے کی سیر میں

    گھر بیٹھے ہو رہی ہے زیارت رسول کی

    سو بار ہوگا اس پہ کرم ذاتِ پاک کا

    اک بار ہوگی جس پہ عنایت رسول کی

    جن کے دلوں میں حسرتِ دیدارِ خلد ہو

    طیبہ میں جا کے دیکھیں وہ جنت رسول کی

    گمراہ مجھ کو عیشؔ کوئی کر سکے گا کیا

    روشن ہے دل میں شمعِ عقیدت رسول کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے