تو ہے ستار یا اللہ تو ہے غفار یا اللہ
تو ہے ستار یا اللہ تو ہے غفار یا اللہ
نہیں تجھ سا کوئی خالق کوئی داتا یا اللہ
نہ تجھ سا کوئی داتا ہے نہ تجھ سا ہے خدا کوئی
بڑی ہے سارے عالم سے تری سرکار یا اللہ
تو ہی معبود عالم ہے تو ہی رازق ہے سب کا
تو ہی ہے سارے جگ کا ایک پالن ہار یا اللہ
بھنور میں کشتئ امید آ کر پھنس گئی میری
کرم سے اپنے کر دے میرا بیڑا پار یا اللہ
تجھے شیخ برہمن مانتے ہیں واحد و برحق
وہ منکر ہو گیا جس نے کیا انکار یا اللہ
ترے بھیدوں کو پا سکتا نہیں کوئی زمانہ میں
کہ ہے لیلا تری دو جگ میں اپرم پار یا اللہ
میں تیرا بندۂ کمتر تو میرا خالق اکبرؔ
تری یکتائی کا کرتا ہوں میں اقرار یا اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.