مری بگڑی بنا دینا معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
مری بگڑی بنا دینا معین الدین اجمیری
مرے مخدوم ہو تم معین الدین اجمیری
بہارِ باغ چشتی سروِ گلزار بہشتی ہیں
معینِ بیکساں مولا معین الدین اجمیری
زمانہ فیض پاتا ہے تمہارے آستانے سے
کوئی خالی نہیں جاتا معین الدین اجمیری
لباس فقر میں آئیں نہ کیوں سب اؤلیا در پر
کہ شاہِ ہند ہو تم یا معین الدین اجمیری
تصدق فیض کے اپنے مجھے بھی کچھ عنایت ہو
میں سائل ہوں ترے در کا معین الدین اجمیری
بھریں حسن حسنے دیگ اُسکی مرادیں ہو گئیں پوری
دعا تیری اثر ترا معین الدین اجمیری
جو دیکھا غور سے اکبرؔ نے ہر شئے میں نظر آیا
سراسر آپ کا جلوہ معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.