مری مشکل کو حل کیجے مرے مشکل_کشا وارث
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حاجی وارث علی (دیوہ-بارہ بنکی)
مری مشکل کو حل کیجے مرے مشکل کشا وارث
عنایت سے تری ہوتا ہے بیڑا پار یا وارث
نکالا بحر عصیاں سے بچایا موج طوفاں سے
جزاک اللہ فی دارین خیرا مرحبا وارث
اجالا کیوں نہ ہو کونین میں انوار عرفاں کا
ہے روشن آفتاب قادریہ چشتیہ وارث
گل باغ حسینی قرۃ العین دل زہرا
علی کے لاڈلے نور نگاہ مصطفیٰ وارث
دم آخر سر مدفن بروز حشر کام آئے
مرا حافظ مرا حاجی مرا والی مرا وارث
دم آخر دکھا دینا مجھے یہ چاند سی صورت
ترے قربان ہو جاؤں حبیب کبریا وارث
یہاں کیوں کھو رہے ہو عمر اکبرؔ خواب غفلت میں
چلو میرٹھ سے دیویٰ کو تمہارا ہے خدا وارث
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.