Sufinama

میری آنکھوں میں ہے جلوہ علاؤالدین صابر کا

اکبر وارثی میرٹھی

میری آنکھوں میں ہے جلوہ علاؤالدین صابر کا

اکبر وارثی میرٹھی

MORE BYاکبر وارثی میرٹھی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد صابر (رورکی-اتراکھنڈ)

    میری آنکھوں میں ہے جلوہ علاؤالدین صابر کا

    میں دیوانہ ہوں مولانا علاؤالدین صابر کا

    گدا اس آستانے کے نہ چاہیں تاج سلطانی

    عجب دریا رہے مولا علاؤالدین صابر کا

    چلو اے تشنگانِ جام وحدت دشتِ کلیر کو

    ہے امڑا فیض کا دریا علاؤالدین صابر کا

    یہ نوبت آ گئی جاتا ہے اک عالم زیارت کو

    بجا ہے سند میں ڈنکا علاؤالدین صابر کا

    جسے منظور ہو شانِ الٰہی دیکھنی ظاہر

    وہ آ کر دیکھ لے جلوہ علاؤالدین صابر کا

    نہ کھایا آپ کھانا اور زمانے کو کھلاتے تھے

    لقب اس صبر میں پایا علاؤالدین صابر کا

    ہوئی مسجد شہید اور دب گیے جو تھے وہاں حاضر

    خدا کا قہر ہے جذبہ علاؤالدین صابر کا

    کوئی پوچھے کہ اکبرؔ کس کا بردہ ہے تو کہہ دوں گا

    علاؤالدین صابر کا علاؤالدین صابر کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے