کیوں کر ہو تمہارا وصف بیاں یا شاہ_اسد یا جان_جہاں
کیوں کر ہو تمہارا وصف بیاں یا شاہ اسد یا جان جہاں
ہے لیس کمثلہ تم سے عیاں یا شاہ اسد یا جان جہاں
ہے شان ہو فی شان شہا ہیں گبر و مسلماں تم پہ فدا
تم ہی ہو رنگیلا قطب زماں یا شاہ اسد یا جان جہاں
ہاں تم ہی ہو بحر بے پایاں امواج تمہارے کون و مکاں
ہر ذرہ میں تمہیں نہاں و عیاں یا شاہ اسد یا جان جہاں
ہو زشت تمہیں اور خوب تمہیں طالب و مطلوب تمہیں
تم باد صبا اور بحر رواں یا شاہ اسد یا جان جہاں
محبوب محب میں فرق نہیں ہے جسم سا یہ جدا بھی کہیں
بیراگؔ اسد ہے درد زباں یا شاہ اسد یا جان جہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.