Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خلق کے ہادی شافعِ محشر صلی اللہ علیہ وسلم

اختر محمود وارثی

خلق کے ہادی شافعِ محشر صلی اللہ علیہ وسلم

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    خلق کے ہادی شافعِ محشر صلی اللہ علیہ وسلم

    احمدِ مرسل خاصۂ داور صلی اللہ علیہ وسلم

    نورِ مجسم، رحمتِ عالم اشرف آدم، اکبر و اعظم

    مالکِ جنت، قاسمِ کوثر صلی اللہ علیہ وسلم

    فخرِ رسالت، جانِ نبوت، صاحب معراج، آیۂ رحمت

    افضل و اعلیٰ بہتر و برتر صلی اللہ علیہ وسلم

    نورمحمد نورخدا کا نور کا سایہ نور ہی ہوگا

    ہو نہیں سکتا آپ کا ہمسر صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ ہی تو ہیں فخرِ نبوت آپ ہی ہیں سردارِ رسالت

    آپ سا گزرا کون پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    امتِ عاصی یاد آئی عرش پہ پہنچے جب حضرت

    بھولے نہ ہم کو آپ وہاں پر صلی اللہ علیہ وسلم

    ہند میں ہے بے مونس و یاور آپ کا خادم آپ کا اخترؔ

    اس پہ نگاہِ لطف ہو سرور صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے