Sufinama

اصحاب نبی بعدِ نبی حق کے ولی ہیں

اختر محمود وارثی

اصحاب نبی بعدِ نبی حق کے ولی ہیں

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    اصحاب نبی بعدِ نبی حق کے ولی ہیں

    کچھ ایسے ہیں اُن میں جو اعزائے نبی ہیں

    وہ جن پہ ہوئی ختم محمد کی خلافت

    صدیق عمر حضرتِ عثمان وعلی ہیں

    وہ جن کا بہا خونِ وفا عہدِ نبی میں

    شاہِ شہدا حمزۂ وعباس جری ہیں

    وہ عہدِ نبوت کے جو ممتاز تھے خادم

    سلمان وانس زید وبلال حبشی ہیں

    وہ جو ہوئے بے دیکھے گرفتارِ محبت

    سرحلقۂ عُشّاق اویسِ قرنی ہیں

    وہ دوشِ نبی کے تھے جو راکب سرِ منبر

    حسنین شہیدین جگر بندِ علی ہیں

    وہ خلد میں جو سرورِ خاتونِ جنا ہیں

    وہ فاطمہ ہمراز علی بنتِ نبی ہیں

    وہ جن کی ثنا آئی ہے قرآن میں اخترؔ

    اسلام میں بس مدح کے شایان وہی ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے