Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہیں محبوب ربُّ العلیٰ غوث الاعظم

اختر محمود وارثی

ہیں محبوب ربُّ العلیٰ غوث الاعظم

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)

    ہیں محبوب ربُّ العلیٰ غوث الاعظم

    جگر گوشۂ مصطفیٰ غوث الاعظم

    ابو بکر و فاروق و عثماں کے پیارے

    ہوئے وارثِ مرتضیٰ غوث الاعظم

    صداقت کا یہ تھا اثر اللہ اللہ

    کہا رہزنوں نے بھی یا غوث الاعظم

    کہاں یہ مرا منہ کہاں نام نامی

    کہوں کس زباں سے ہیں یاغوث الاعظم

    شریعت کے حامی طریقت کے ہادی

    ہیں پیرانِ پیر آپ یا غوث الاعظم

    ہوئی دل کو تسکیں ہوئی مشکلیں حل

    زباں سے کہا جب بھی یا غوث الاعظم

    ہو بیزار ہم سے زمانہ تو کیا غم

    نہ بیزار ہوں آپ یا غوث الاعظم

    مری کشتیِ عمر ہے اب بھنور میں

    اسے پار دیجئے لگا غوث الاعظم

    گیا آپ کے در سے کوئی نہ خالی

    بھریں میرا دامن بھی یا غوث الاعظم

    جلائے ہیں ٹھوکر سےمردے ہزاروں

    یہ تھا معجزہ آپ کا غوث الاعظم

    بظاہر تو ہیں آپ شاہِ ولایت

    حقیقت میں ہیں جانے کیا غوث الاعظم

    نہ ہےمہرباں کوئی مونس نہ ہمدم

    سہارا ہے بس آپ کا غوث الاعظم

    گدا بن گئے جس گدائی سے سلطاں

    وہی ہو گدائی عطا غوث الاعظم

    مری بگڑی بن جائے دم بھر میں اخترؔ

    اٹھا دیں جو چشمِ عطا غوث الاعظم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے