Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سلاطینِ جہاں آکر ہوئے سجدہ کناں خواجہ

اختر محمود وارثی

سلاطینِ جہاں آکر ہوئے سجدہ کناں خواجہ

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    سلاطینِ جہاں آکر ہوئے سجدہ کناں خواجہ

    تمہارا آستاں ہے سجدہ گاہِ قدسیاں خواجہ

    نہ کوئی مونس وہمدم نہ کوئی مہرباں خواجہ

    نگاہِ لطف مجھ پر بھی انیسِ بیکساں خواجہ

    مدد کیجیے بحقِ خواجۂ عثمانِ ہارونی

    بھنور میں پھنس گئی ہے کشتیِٔ عمرِ رواں خواجہ

    کوئی سنتا نہیں افسانۂ درد و الم میرا

    مرے غم کی سنیں گے آپ ہی اب داستاں خواجہ

    قدم لرزاں نہ ہونے پائیں میرے ماہِ الفت میں

    عطا ہو میرے دل کو اور کچھ عزمِ جواں خواجہ

    چلے نقشِ قدم پر جو وہ پہنچے اپنی منزل تک

    حقیقت میں ہیں ایسے آپ میرِ کارواں خواجہ

    سخی سر کار ہے تیری یہ وہ دربارِ عالی ہے

    مرادیں پاگیا دل کی جو آیا ہے یہاں خواجہ

    ولی کتنے بنائے زندگی بخشی ہے کتنوں کو

    ہیں سلطانِ طریقت اور امامِ چشتیاں خواجہ

    زمانہ درپئے آزار، دنیا مجھ سےبرہم ہے

    سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ پاؤں اب کہاں خواجہ

    ہے بیشک خلد کی نیرنگیوں میں دل کشی بے حد

    زمیں پر ہے مگر روضہ ترا رشکِ جناں خواجہ

    نہ جانے آپ نے کتنے غریبوں کو نوازا ہے

    پریشاں حال اخترؔ کو بھی کیجے شادماں خواجہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے