Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت مسعود غازی اخترِ برج ہدیٰ

اختر رضا خاں

حضرت مسعود غازی اخترِ برج ہدیٰ

اختر رضا خاں

MORE BYاختر رضا خاں

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت سید سالار مسعود (بہرائچ-اترا پردیش)

    حضرت مسعود غازی اخترِ برج ہدیٰ

    بے کسوں کا ہمنوا وہ سالکوں کا مقتدا

    ساقئ صہبائے الفت راز دانِ معرفت

    بادشہ ایسا وہ جس کی ایک دنیا ہے گدا

    آسمانِ نور کا ایسا درخشندہ قمر

    جس کی تابش سے منور سارا عالم ہو گیا

    نائب شاہِ شہیداں وہ محافظ نور کا

    جس نے سینچا ہے لہو سے گلشن دینِ خدا

    استقامت کا وہ کوہ محکم و بالا تریں

    جس کے آگے کوہِ آفات و مصائب جھک گیا

    سادگی میں بھی ہے وہ سردارِ خوباں دیکھیے

    کیا مقدس ذات ہے جس کی نرالی ہر ادا

    نوشۂ بزمِ جناں وہ بندۂ رب جہاں

    حور و غلماں جس کی خدمت پر مقرر ہیں سدا

    تیرے نورِ فیض سے خیرات دنیا کو ملی

    ہم کو بھی جد معظم کا ملے صدقے شہا

    یا الٰہی تیرے بندے کے درِ پرنور پر

    گردشِ ایام کا مجھ سے کرتا ہوں گلہ

    یا الٰہی بے نیاز دہر تو کر دے مجھے

    دور کر دے میرے دل سے الفتِ ہر ما سوا

    اللہ اللہ یہ نصیبِ اخترِؔ شیریں سخن

    فیضِ مولیٰ سے ہے وہ سالار کا مدحت سرا

    مأخذ :
    • کتاب : Safina-e-Bakhshish (Pg. 158)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے