Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

منور میری آنکھوں کو مرے شمس الضحیٰ کر دیں

اختر رضا خاں

منور میری آنکھوں کو مرے شمس الضحیٰ کر دیں

اختر رضا خاں

MORE BYاختر رضا خاں

    منور میری آنکھوں کو مرے شمس الضحیٰ کر دیں

    غموں کی دھوپ میں وہ سایۂ زلف دوتا کر دیں

    جہاں بانی عطا کر دیں بھری جنت ہبہ کر دیں

    نبی مختارِ کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کر دیں

    جہاں میں ان کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کر دیں

    زمیں کو آسماں کر دیں ثریا کو ثریٰ کر دیں

    فضا میں اڑنے والے یوں نہ اترائیں ندا کر دیں

    وہ جب چاہیں جسے چاہیں اسے فرماں روا کر دیں

    ہر اک موجِ بلا کو میرے مولیٰ ناخدا کر دیں

    مری مشکل کو یوں آساں مرے مشکل کشا کر دیں

    عطا ہو بے خودی مجھ کو خودی میری ہوا کر دیں

    مجھے یوں اپنی الفت میں مرے مولیٰ فنا کر دیں

    نبی سے ہو جو بیگانہ اسے دل سے جدا کر دیں

    پدر، مادر، برادر، مال و جاں ان پر فدا کر دیں

    تبسم سے گماں گزرے شبِ تاریک پر دن کا

    ضیائے رخ سے دیواروں کو روشن آئینہ کر دیں

    شبِ تاریک پر دن کا گماں گزرے تبسم سے

    ضیائے رخ سے دیواروں کو روشن آئینہ کر دیں

    کسی کو وہ ہنساتے ہیں کسی کو وہ رلاتے ہیں

    وہ یوں ہی آزماتے ہیں وہ اب تو فیصلہ کر دیں

    گلِ طیبہ میں مل جاؤں گلوں میں مل کے کھل جاؤں

    حیاتِ جادوانی سے مجھے یوں آشنا کر دیں

    یہ دورِ آزمائش ہے انہیں منظور ہے جب تک

    نہ چاہیں تو ابھی وہ ختم دورِ ابتلا کر دیں

    سگ آوارۂ صحرا سے اُکتا سی گئی دنیا

    بچاؤ اب زمانے کا سگانِ مصطفیٰ کر دیں

    زمانہ خوگر مے ہے نئی مے کی ضرورت ہے

    پلا کر اپنی نظروں سے وہ تجدیدِ نشہ کر دیں

    مجھے کیا فکر ہو اخترؔ مرے یاور ہیں وہ یاور

    بلاؤں کو جو میری خود گرفتارِ بلا کر دیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    اویس رضا قادری

    اویس رضا قادری

    مأخذ :
    • کتاب : Safina-e-Bakhshish (Pg. 135)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے