جانِ رحمت کی جہاں بات نہیں ہو سکتی
جانِ رحمت کی جہاں بات نہیں ہو سکتی
رحمتوں کی وہاں برسات نہیں ہو سکتی
جب تلک دل میں نہ ہو عشقِ رسولِ عربی
یہ عقیدہ ہے مرا، نعت نہیں ہو سکتی
جس جگہ ذکرِ گرامی ہو شہِ بطحیٰ کا
اس جگہ اور کوئی بات نہیں ہو سکتی
جب تلک میرے خدا ان کا وسیلہ نہ ملے
منکشف مجھ پر تیری ذات نہیں ہو سکتی
سیرتِ سرورِ کونین پڑھی ہے جس نے
زیست میں اس کی کبھی رات نہیں ہو سکتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.