Font by Mehr Nastaliq Web

کیا شان ہے جناب رسالت مآب کی

اکمل جالندھری

کیا شان ہے جناب رسالت مآب کی

اکمل جالندھری

MORE BYاکمل جالندھری

    کیا شان ہے جناب رسالت مآب کی

    نظریں جھکی ہوئی ہیں مہ و آفتاب کی

    بخشا کلامِ پاک سے رنگِ حیات نو

    تعلیم کہہ رہی ہے مقدس کتاب کی

    مذہب کو زندگی کے عمل سے ملا دیا

    ممنونِ التفات ہے امت جناب کی

    قرآن پاک اس کی صداقت پہ ہے گواہ

    تھی کن بلندیوں پہ رسائی جناب کی

    مرہون لطف صرف مسلمان ہی نہیں

    منت کشِ کرم ہے خدائی جناب کی

    میرے بھی حال زار پہ ہو اک نگاہ لطف

    بگڑی بنانے والے جہانِ خراب کی

    اکملؔ کہیں مقامِ ادب ہاتھ سے نہ جائے

    توصیف لکھ رہے ہیں رسالت مآب کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے