ہر وقت رہے دل میں بسا نام محمد
حامی ہے مرا روز جزا نام محمد
اللہ رے تیری شان زہے رتبۂ عالی
ہے عرش معلیٰ پہ لکھا نام محمد
محبوب کیا اپنا خدائے دوسرا نے
کس پیار سے الفت سے رکھا نام محمد
محشر میں خدا سے یہی بخشائیگا سب کو
کر ورد دلا صبح و مسا نام محمد
کیا مرتبہ ہے صل علیٰ جتنے نبی ہیں
اعزاز میں ہے سب سے سوا نام محمد
توریت میں انجیل میں قرآن میں دیکھو
خالق نے محبت سے لکھا نام محمد
محبوب خدا تو ہے میں امت میں ہوں تیری
محشر میں نہیں تیرے سوا نام محمد
گھبراتا گناہوں سے ہے کیوں اے علی احمد
ہر ورد کو کافی ہے دوا نام محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.