جب سے تمہارا گنبدِ خضریٰ نظر میں ہے
جب سے تمہارا گنبدِ خضریٰ نظر میں ہے
موجِ سرور سی میرے قلب و جگر میں ہے
کس چیز کی کمی مرے زادِ سفر میں ہے
دل میں ہے ان کی یاد تجلی نظر میں ہے
شاید وہ خلد میں بھی میسر نہ آئے گا
جو لطف زندگی کا تری رہ گزر میں ہے
اب نامِ پاک سرورِ عالم کا لب پہ ہے
اب ہر دعا ہماری حدودِ اثر میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.