رہا جوش_محبت کا یوں ہی گر موجزن طوفاں
دلچسپ معلومات
منقبت درشان شیخ عبدالقادر جیلانی و خواجہ معین الدین چشتی
رہا جوش محبت کا یوں ہی گر موجزن طوفاں
فدا ہو جائیں گے ہم آپ پر یا حضرت جیلاں
یہ ہیں سرتاج اہل چشت وہ بغداد کے سلطاں
معین الدیں کے صدقے ہوں محی الدین کے قرباں
محمدؐ کی جو میمیں ہیں وہ ان ناموں میں شامل ہیں
معین الدیں اگر دیں ہیں تو محی الدین ہیں ایماں
وہ اہل بیت کی سب خوبیوں کا عطر ہیں دونوں
سراپائے کرم ہیں یہ وہ ہیں خلق عظیم الشاں
معین الدیں حسن چشتی کریں گے پار اب کشتی
تو محی الدین ڈالیں گے دل مردہ میں میرے جاں
مرے آقا مرے مولا مرے والی مرے وارث
معین الدین اجمیری محی الدیں شہ جیلاں
سگ درگاہ عالی ہے اسے در پر بلا لیجے
پریشاں حال کب تک یوں پھرے گا حیرتؔ حیراں
- کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 40)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.