علی جلال_خدا ہیں علی کمال_خودی
علی جلال خدا ہیں علی کمال خودی
علی جمال نبی ہیں زہے جمال نبی
علی مکین و مکاں ہیں علی زمین و زماں
علی عیاں و نہاں ہیں علی خفی و جلی
یہ قید نام و نشاں لا الہ الا اللہ
یہاں علی ہی علی ہیں وہاں علی ہی علی
علی حسین کے والد علی بتول کے زوج
علی نبی کے وصی ہیں علی خدا کے ولی
علی وہ شیر الٰہی ملوکیت دشمن
جلانا عہد میں جس کے چراغ بادشہی
علی کا فقر ہے تیغ و جہاد و فکر و عمل
علی کا فقر نہیں ہا و ہوئے خانقہی
علی کا علم ہے جذب و سرور و وجد و حضور
علی کا علم نہیں بحث شیعی و حنفی
- کتاب : انتخاب کلامِ میکش (Pg. 67)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.