اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو
تو کسی جا نہیں اور ہرجا ہے تو
تو منزہ مکاں سے مبرا زسو
علم و قدرت سے ہرجا ہے تو کو بکو
تیرے جلوے ہیں ہر ہر جگہ اے عفو
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو
قلب کو اس کی رویت کی ہے آرزو
جس کا جلوہ ہے عالم میں ہر چار سو
بلکہ خود نفس میں ہے وہ سبحانہ
عرش پر ہے مگر عرش کو جستجو
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو
سارے عالم کو ہے تیری ہی جستجو
جن و انس و ملک کو تری آرزو
یاد میں تیری ہر ایک ہے سو بہ سو
بن میں وحشی لگاتے ہیں ضربات ہو
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو
طائران جناں میں تری گفتگو
گیت تیرے ہی گاتے ہیں وہ خوش گلو
کوئی کہتا ہے حق کوئی کہتا ہے ہو
اور سب کہتے ہیں لا شریک لہو
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.