اللہ رے انسان اللہ رے اللہ
اللہ رے انسان اللہ رے اللہ
یہ ہے اللہ کی پہچان اللہ رے اللہ
چار عناصر کا یہ پتلا اپنے ہاتھ بنایا
جب نہ ملی رہنے کو جگہ تو خود ہی اس میں سمایا
چلتا پھرتا ہے قرآن اللہ رے اللہ
آدم ہے اللہ کے جیسا حوا کسی کے جیسی
کس سے پوچھیں حوا کی تخلیق ہوئی ہے کیسی
صم بکم ہے قرآن اللہ رے اللہ
خودی سے ہٹ کر خدا ملا کب خودی کو جانو مانو
خودی میں اپنی خدا ملے گا خودی کو تم پہچانو
ہے یہ سرکاری اعلان اللہ رے اللہ
کلمہ پڑھنا کیسا پڑھنا قائم کیسے کرنا
روزہ رکھنا کھیل نہیں ہے سوچ سمجھ کر رکھنا
اللہ والوں کی ہے شان اللہ رے اللہ
دید بنا لاحول پڑھایا دید بنا کے گواہی
عقل کے اندھوں چلو سنبھل کر ورنہ ہوگی تباہی
کھلم کھلا ہے شیطان اللہ رے اللہ
ذکر کیا تو کچھ کچھ پایا فکر میں سب کچھ پایا
سانچے گرو کا چیلہ رضواںؔ پوچھے تو فرمایا
اپنے اوپر لا ایمان اللہ رے اللہ
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.