رقم ہیں عرشِ بریں پر صفات علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
رقم ہیں عرشِ بریں پر صفات علی
ہے فخرِ کشورِ کونین تری ذات علی
ہوئے ہیں آپ کے کردار سے عیاں بخدا
رموزِ حق کے حقیقت نما نکات علی
سراپا مظہرِ انوارِ حق تیری صورت
ہیں مہر و ماہ میں تیری تجلیات علی
فدائے روئے منور نثارِ نقشِ قدم
یہ میرا دل مرا ایمان مری حیات علی
نبی نے بر سرِ منبر کہا ہے اے عنبرؔ
امامِ اول و مولائے کائنات علی
- کتاب : وارث الاؤلیا فی تذکرۃ الفقرا (Pg. 184)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.