Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ جنتِ نگاہ وہ منظر قریب ہے

امین سلونوی

وہ جنتِ نگاہ وہ منظر قریب ہے

امین سلونوی

MORE BYامین سلونوی

    وہ جنتِ نگاہ وہ منظر قریب ہے

    اے دل ریاض روضۂ اطہر قریب ہے

    اے شوقِ بے قرار مقام ادب ہے یہ

    آرام گاہِ شافع محشر قریب ہے

    وہ عطر بیز نکہت طیبہ خدا گواہ

    جیسے کسی کی زلف معنبر قریب ہے

    اب تشنہ کامیوں کا بھی شکوہ نہیں مجھے

    باب حریم ساقیٔ کوثر قریب ہے

    مٹتا ہے بُعد قرب مدینہ کا فرق بھی

    وہ وقت بھی اب اے دلِ مضطر قریب ہے

    اٹھتی نہیں نگاہ فرشتوں کی بھی جہاں

    وہ جلوہ زارِ حسن وہ منظر قریب ہے

    اب سر کے بل چلیں گے دیارِ حبیب میں

    آنکھوں سے دور دل سے تو وہ در قریب ہے

    مئے جس سے پی بلال نے اور بایزید نے

    اب میرے دست رس سے وہ منظر قریب ہے

    وہ آگیا دربارِ حبیبِ خدا امینؔ

    اب وہ حیاتِ عرش مقدر قریب ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 62)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے